ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پی یو سی دوم کے امتحانات  فارم بھرنےکی تاریخ میں توسیع :پرائیویٹ طلبا توجہ دیں ،آخری تاریخ 9دسمبر

پی یو سی دوم کے امتحانات  فارم بھرنےکی تاریخ میں توسیع :پرائیویٹ طلبا توجہ دیں ،آخری تاریخ 9دسمبر

Sat, 27 Nov 2021 20:02:32    S.O. News Service

بھٹکل:27؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ایس ایس ایل سی  کے سپلمنٹری امتحانات میں کامیاب اور جن طلبا کی31-03-2022کو 17سال مکمل ہوجاتی ہے، ایسے طلبا پرائیویٹ طورپر پی یو سی دوم کےسالانہ امتحانات کےلئے فارم بھر سکتے ہیں۔ ریاست کی کسی بھی سرکاری پی یو کالج میں طلبا اپنا نام رجسٹرڈ کرسکتےہیں۔ جس کےلئے آخری تاریخ 9دسمبر 2021ہے۔

بنگلورو سے محکمہ پی یو سی تعلیم  کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ اس سے قبل ایس ایس  ایل سی کی سپلمنٹری امتحانات  میں کامیاب طلبا کو پی یو سی دوم کے سالانہ امتحان  فار م بھرنےکی آخری تاریخ 27نومبر 2021دی گئی تھی۔ لیکن ایس ایس ایل سی کے مارکس کارڈ کی فراہمی وغیرہ میں پیش آر ہی دشواریوں  کودیکھتے ہوئے محکمہ کی جانب سے مزید 10دن کی توسیع کی گئی ہے۔کہاگیا ہے کہ ہائی اسکول کے صدر مدرس کی طرف سے دئیےجانے والے عارضی مارکس کی توثیق کرنےکے بعد پرائیویٹ طلبا کے طورپر  پی یو سی سال دوم کے امتحان میں داخلے کے لئے فارم بھر سکتےہیں۔خیال رہے کہ طلبا ریاست کے کسی بھی مقام کی سرکاری پی یو کالج میں فارم بھر سکتےہیں۔   تواریخ کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

1۔کالج میں فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ :        09-12-2021  آخری تاریخ کے بعد بھی فارم بھر سکتےہیں لیکن  فی دن 50روپئے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جس کی آخری تاریخ 21-12-2021ہے۔ جرمانہ زیادہ سے زیادہ 500روپئے ہوگا۔

اس سلسلےمیں جو طلباپی یوسی دوم کے امتحانات  پرائیویٹ طلبا کے طورپر دینا چاہتے ہیں وہ قریب کی کسی بھی سرکاری پی یو کالج سے زیادہ جانکاری حاصل کرسکتےہیں۔ خیال رہے کہ یہ توسیع صرف ایس ایس ایل سی کے سپلمنٹری امتحانات میں کامیاب طلبا کے لئے دی گئی ہے۔


Share: